بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے امریکا، روس، سعودی عرب، جاپان اور جرمنی سمیت 7 ممالک سے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی سفیروں کو واپس طلب کرلیا۔
ڈاکٹر محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت مختلف ممالک میں تعیات اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔
عبوری حکومت نے واشنگٹن میں تعینات سفیر محمد عمران، ماسکو میں تعینات سفیر قمر الحسن، ریاض میں سفیر جاوید پٹواری، ٹوکیو میں سفیر شہاب الدینی، برلسن میں سفیر مشرف حسین بھویاں، ابوظہبی میں تعینات سفیر ابو ظفر، ابوظہبی میں تعینات ہائی کمشنر عزیر السلام اور مالے میں تعینات ہائی کمشنر ابوالکلام آزاد کو واپس بلالیا ہے۔
