Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے مشرقی پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کملا کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟ یہ ایک پاگل کی ہنسی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن کل ہو گا، کنونشن میں کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں