Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل غزہ سے فوجی انخلاء پر تیار ہے، امریکہ

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ  اسرائیل غزہ سے فوجی انخلاء پر تیار ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق    دوحا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کو تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل تین ملکی ثالثی مذاکرات میں اپنی فوجیں غزہ سے بلانے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

تاہم امریکی وزیر خارجہ نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ تیار ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

متعلقہ خبریں