Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت: دوا ساز فیکٹری میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک، 40 زخمی

بھارت میں دوا ساز فیکٹری میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   ریاست آندھیراپردیش کی فارما فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ دھماکہ فارما فیکٹری کےکیمیکل ری ایکٹرمیں ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔

پولیس افسر ایم دیپیکا نے بتایا کہ  پلانٹ کے کیمیکل ری ایکٹر میں دھماکے اور آگ لگنے سے مزید 40 افراد زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ایم دیپیکا نے مزید کہا کہ   زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

 دھماکہ  اس وقت ہوا جب ملازمین لنچ کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد  فیکٹری میں افراتفری مچ گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 15 ملازمین کو مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ 2 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اب بھی 40 کے قریب زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن ایسا لگتا ہے کہ کیمیکل ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version