اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے 7 اکتوبر کاحملہ روکنےمیں ناکامی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجرجنرل اہرن ہالیوا نے اپنا عہدہ چھوڑتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملے میں ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی۔
مستعفی میجرجنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کےنئےسربراہ میجرجنرل شیلومی نے یرغمالیوں کی رہائی پرزور دیا ہے۔
