حزب اللہ دہشت گرد گروپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے اسرائیل پر 320 سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں۔
ایک بیان میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 11 بیرکس اور مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر 320 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گرد گروپ کے فوجی کمانڈر فواد شکر کا بدلہ لینے کے لیے کیے۔
دوسری جانب اسرائیل وزیر دفاع نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے ایمریجنسی صورتحال کا اعلان کر دیا، تاہم جواب میں اسرائیل نے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں 40 حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اس سے قبل لبنان میں سرگرم عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے گزشتہ ماہ بیروت کے نواحی علاقے میں اپنے بڑے کمانڈر کی موت کے رد عمل میں بڑی تعداد میں ڈرون اور راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ شروع کر دیا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس نے ایک شناخت شدہ خصوصی فوجی ٹارگٹ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے آئرن ڈوم پلیٹ فارمز اور دیگر سائٹس کو نشانہ بنایا لیکن مکمل ردعمل میں ’کچھ وقت‘ لگے گا۔
