حماس کا وفد غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لئے مصر پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات پر مصر اور قطر کے ثالثیوں سے بات چیت کیلئے فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس کا وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا۔
میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ حماس کا وفد غزہ جنگ بندی پر اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔
حماس امریکی صدر بائیڈن کی مجوزہ تجاویز پر مشتمل معاہدے پر عمل درآمد کے مطالبے پر قائم ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 40 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اس کے علاوہ 93 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
