یورپی یونین نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں کے گھناؤنے حملوں کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کےلیے خطرہ ہیں۔
ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا ہماری ہمدردی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔
