امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ اپنے اور اسرائیل کے دفاع کے لیے دفاعی فورس رکھی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ورچوئل پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کےمعاملات پربات ہورہی ہے۔
جان کربی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جنگ بندی معاہدہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ہماری ٹیم نے قاہرہ کی بات چیت کو تعمیری قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بڑی جنگ سے بچنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے اور اسرائیل کے دفاع کے لئے ہم نے وہاں دفاعی فورس رکھی ہوئی ہے۔




















