Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا آٹھ سال بعد چین کا پہلا دورہ

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر  جیک سلیوان تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوشیانی محکمہ کے سربراہ یانگ تاؤ اور چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے سلیوان کا استقبال کیا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا یہ  آٹھ سال بعد  چین کا پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران  تائیوان کے مسئلے  اور چین کی اسڑیٹجک سلامتی پر سنجیدہ بات  چیت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں