امریکہ نے ایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا پیغام دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے ۔
وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے کی صورت میں امریکہ اسرائیل کے دفاع کا پابند رہے گا۔
جان کربی نے کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیشگوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہاؤس ایران کے مؤقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا ، پہلا یہ کہ ایسا نہ کرے کیونکہ اس معاملے کو بڑھانے کی کوئی وجہ موجود نہیں ، دوسرا یہ کہ اگر جنگ تک نوبت پہنچی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔




















