Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے مغربی کنارے میں حملے کو دہشتگردی کیخلاف آپریشن قرار دیدیا

اسرائیل نے مغربی کنارے میں حملے کو دہشتگردی کیخلاف آپریشن قرار دیدیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ کاٹر نے شمالی مغربی کنارے سے فلسطینیوں کے عارضی انخلا پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے عارضی انخلا سمیت ہر ضروری اقدام کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف محاذ قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران مغربی کنارے میں فنڈنگ اور اردن سے جدید ہتھیاروں کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔

مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے آپریشن میں اب تک 10 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version