سمندری طوفان شانشان جاپان کےجزیرےکیوشوسےٹکراگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کے باعث کیوشومیں پروازیں اورٹرینیں جمعےتک معطل کردی گئیں۔
جزیرہ کیوشومیں طوفان سےگھروں کی چھتیں اڑگئیں اور متعددگھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
کیوشوسےطوفان ٹکرانےکےوقت ہواؤں کی رفتار252کلومیٹرفی گھنٹہ تھی جس نے کئی درخت جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔
کیوشومیں2لاکھ54ہزارسےزائدصارفین بجلی سےمحروم ہوگئے ہیں۔




















