پینٹاگون نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کردی۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبریناسنگھ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان پینٹاگون سے صحافی نے سوال کیا کہ کیاامریکہ دہشتگردی کوختم کرنےکیلئےپاکستان کی مدد کر رہا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کام کرنے کیلئے تیار رہتےہیں۔
سبریناسنگھ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعاون جاری ہے۔
