سابق امریکی صدر اور ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو ملک تباہ کرنے نہیں دے سکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بارپنسلوانیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو عقل اور شعور سے عاری لوگ چلا رہے ہیں، کملا ہیرس کو ملک تباہ کرنے نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کملا ہیرس ایسی خاتون کے طور پر نظر آئیں جو صدر بننے کے اہل نہیں، کملا ہیرس جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہیں برباد کردیتی ہیں، لوگ اسے ووٹ نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس پنسلوانیا کے تیل و گیس کی برآمد پر پابندی لگانے کا عندیہ دے چکی ہیں، پنسلوانیا کی اہم صنعت پر پابندی لگنے سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔
سابق امریکی صدر اور ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے پنسلوانیا پسند ہے کیونکہ یہاں سے مجھے نئی زندگی اور اچھی قسمت ملی۔
