مدینہ منورہ سمیت محلقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا جس کے بعد عمرہ زائرین اور نمازیوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔
مسجد نبویﷺ میں بھی باران رحمت کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔
گنبد خضری پر برسنے والی بارش سے عمرہ زائرین اور نمازیوں نے دلفریب اور دلکش منظر کو دیکھا اور ابر کرم برسانے پر اللہ کا شکار ادا کیا۔




















