Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان میں سمندری طوفان شنشان سے شدید بارشوں کے دوران 6 افراد ہلاک

جاپان میں سمندری طوفان شنشان سے شدید بارشوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ 

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے مرکز سے سیکڑوں کلومیٹر دور تک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد ہلاکتوں کے علاوہ ایک شہری لاپتا ہے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی کیوشو کے کیگوشیما میں 35 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

حکومت نے سمندری طوفان پہنچنے پر جاپان بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ فضائی اور ریل سروس روک دی گئی ہیں اور صنعتیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

جاپان میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان بدستور موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version