Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت، شدید احتجاج کے بعد نیتن یاہو نے معافی مانگ لی

غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت پر تل ابیب میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عوام سے معافی مانگ لی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ لانے کے لیے معافی کا طلب گار ہوں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ  ہم ان کے بہت قریب تھے لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چُکانی ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف  شدید مظاہرے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version