وسطی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی بمباری میں طرطوس اور حما گورنری سمیت دیگر علاقوں میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو ہوا میں ہی مار گرایا۔




















