Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل  نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے راکٹ لانچنگ کے 30 مقامات اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرئیلی فورسز نے  حملے کے لیے راکٹ لانچرز اور ڈرونز  کا استعمال کیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں زبقین، الشیطیہ اور القلیلہ کے اطراف کے جنگلاتی علاقوں پر 17 بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے  بعد حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان  لبنانی سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں