Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، پینٹاگون

پینٹاگون  کا کہنا ہے کہ لبنان میں مہلک پیجر دھماکوں  سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں  ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  لبنان میں پیجر دھماکوں پر پینٹاگون  کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے  کہا کہ پیجر دھماکوں سے 11 افراد کے جاں بحق جبکہ ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ لبنان میں پیجر ڈیوائسز سے ہونے والے دھماکوں سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر  نے کہا کہ  امریکہ پیجردھماکوں میں شامل نہیں ہے۔ امریکہ کی یہ بھی رائےنہیں کہ پیجر دھماکوں  کےپیچھےکون ہوسکتاہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ   امریکہ بھی پیجرڈیوائس میں دھماکوں کی تحقیقات چاہتاہے۔پیجردھماکوں سےمتعلق معلومات لے رہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہم اسرائیل اور حزب اللہ کےدرمیان سفارتی سطح پرمسائل کاحل چاہتےہیں۔

متعلقہ خبریں