Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارت کو امریکہ نے اہم دفاعی شراکت دار کا درجہ دے دیا

امریکہ نے متحدہ عرب امارت کو اہم دفاعی شراکت دار ملک کا درجہ دے دیا ہے۔

پیر کو امریکی صدر جوبائیڈن نے مت‍حدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دفاعی، الفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے مشرقی وسطی، بھارت یورپ اقتٖصادی راہداری پر گفتگو کی جب کہ یہ راہداری بھارت، امارات، سعودی عرب، اردن، اسرائیل اور یونان کو جوڑے گی۔

ملاقات کے بعد امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو اہم دفاعی شراکت دار ملک کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکہ اور متحدہ عرب امارات دفاعی ٹیکنالوجیز کا تبادلہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ یہ درجہ مشرق وسطیٰ، مشرقی افریقہ اور بحرہند کے خطوں میں دفاعی تعاون اور سلامتی میں مزید اضافہ کرے گا۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے امریکہ کے یو اے ای سے تعلقات کو بھی سراہا اور کہا کہ اماراتی نئی راہیں تلاش کرنے والی قوم ہے جو ہمیشہ مستقبل اور بڑے اہداف پر نظر رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات یہ درجہ حاصل کرنے والا دوسرا ملک ہے جب کہ اس سے قبل امریکہ نے 2021 میں بھارت کو اہم دفاعی شراکت دار کا درجہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں