آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جے ایف 17 تھنڈر کا شاندار فضائی مظاہرہ ہوا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے جے ایف 17 تھنڈر کا شاندار مظاہرہ دیکھا، پاکستان آذربائیجان کو جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے فروخت کر رہا ہے۔
آذربائجان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے استعمال کرنے والا دوسرا ملک ہوگا، مجموعی طور پر آزربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے والا تیسرا ملک ہے۔
باکو کے حیدر علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آذری صدر کو جے ایف 17 تھنڈر طیارہ معائنے کے لئے پیش کیا گیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی وردی زیب تن کر کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا معائنہ کیا۔
آذربائیجان کے صدر کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
صدر الہام علیوف نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھ کر طیارے کا جائزہ لیا۔
پاکستان کا تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ باکو میں ہونے والی ایڈکٹس 2024 نمائش میں شریک ہے۔
فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر ایڈیکس 2024 میں فضائی مظاہرے کے ساتھ سٹیٹک ڈسپلے پر رکھا گیا ہے۔
باکو جاتے ہوئے پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو اپنے ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ری فیول بھی کیا۔
پاکستان سے آذربائیجان تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پرواز ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
