ایران نے امریکہ کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا لیکن حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ایران کی تیل تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی حمایت کرچکا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کو کیسے جواب دینا ہے اس حوالے سے جو بائیڈن اسرائیل سے بات چیت کر رہےہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متعلق کہنا ہے کہ ایران پرجوابی حملوں کے حوالے سے اسرائیل سے بات چیت جاری ہے۔
تاہم پینٹاگون کی جانب سے جوابی حملے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔
ایران نے امریکہ کو پیغام بھیجا ہے کہ تہران علاقائی کشیدگی نہیں چاہتا لیکن حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔
