بھارتی فضائیہ نے عالمی ریکارڈ بنانے کے چکر میں 5 شہریوں کی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔
لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کروانے کی خاطر چنائی میں مرینہ بیچ پر 16 لاکھ شہریوں کو بیک وقت جمع کرنے کی کوشش کی گئی۔
انڈئین ائیر فورس کی 75 سالہ تقریبات پر ایئر شو کا آغاز 11 بجے ہوا۔
صبح سویرے شدید گرمی اور بھیڑ کے دوران شہریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ساحل سمندر پر جمع کیا گیا۔
پانی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے سے بیشتر شہری شدید گرمی کے باعث لو لگنے سے بیمار پڑ گئے۔
ساحل سمندر پر متعدد افراد گرمی کے باعث بے ہو، درجنوں کو قریبی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بڑی مشکل سے بھگدڑ جیسی صورتحال پر قابو پایا۔
