امریکہ کی جانب سے ایران کے تیل کی مصنوعات پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل پر ایران کے بڑے حملے کے بعد امریکہ نے ایران کے تیل کی مصنوعات پر پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کےتیل کی مصنوعات پرپابندیوں میں توسیع اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی نیشنل آئل کمپنی کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ترسیل پرپابندی ہوگی۔
امریکہ نے متحدہ عرب امارات، لائبیریا، ہانگ کانگ اور دیگر ممالک سے وابستہ کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جو مبینہ طور پر ایشیا کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے خریداروں تک پہنچاتی ہیں۔
حکام کے بیان کے مطابق سرینام، انڈیا، ملائیشیا اور ہانگ کانگ میں موجود کمپنیوں کے نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جو مبینہ طور پر ایران سے پیٹرولیم اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فروخت کے انتظامات کرتی ہیں۔




















