Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کی تیل اور جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائیں گے، نیتن یاہو کی امریکہ کو یقین دہانی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران کی تیل اور جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایران پر جوابی حملے کے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔

رپورٹ کے مطابق دو اعلیٰ عہدیداروں، جن میں ایک امریکی بھی شامل ہے، نے کہا کہ نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے بائیڈن کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ صرف ایرانی فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی تیل اورجوہری تنصیبات ہدف نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version