Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی وزیرِ خارجہ کا دورہ سعودی عرب؛ غزہ و لبنان میں جنگ بندی پر گفتگو ہوگی

ریاض: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے بعد امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ اپنے دورے کے دوران غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی کوششوں پر گفتگو کریں گے۔

انٹونی بلنکن نے اس سے قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اسرائیلی صدر اور وزیرِ اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ان ملاقاتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس طرح ایران کو جواب دے کا کہ زیادہ کشیدگی پیدا نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ کامیابیوں کو پائیدار اسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیا جائے، سب کچھ ہونے کے باوجود خطے میں ایک مختلف سمت کی جانب بڑھنے کا یہ ایک غیر معمولی موقع ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ سعودی عرب کے دورے کے بعد اردن کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں