Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی

حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اور فتح کے مقاصد تک مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کے کزن  اور حزب اللہ کے ممکنہ نئے سربراہ تھے۔

 اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل شہید حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کو اسرائیل کی جانب سے بنکر بسٹر بموں سے  نشانہ بنایا گیا تھا۔

حزب اللہ کی جانب سے 28 ستمبر کو حسن نصراللہ کی شہادت کی  تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version