Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس نے اسٹریٹجک ایٹمی مشقوں کا آغاز کردیا

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کے روز اپنے ملک کی نیوکلیر فورسز کی ایک بڑی مشق کا آغاز کیا ہےجس میں ایک نقلی جوابی حملے میں میزائل داغے گئے۔

اپنے فوجی رہنماؤں کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں بات کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ یہ مشقیں ایسے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں اعلیٰ حکام کی کارروائی کی نقل کریں گی جن میں جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی لانچ بھی شامل ہے۔

روسی صدرپیوٹن نے ایٹمی ٹرائیڈ مشقوں کامعائنہ اور نگرانی کی اور کہا کہ کشیدہ جغرافیائی صورتحال میں فوج کوایٹمی جنگی تیاری میں رہناچاہیے، جبکہ روسی فوج کےپاس جدید ہتھیاروں کاحصہ بڑھ کر 94 فیصد ہوگیا۔

اس موقع پر روسی وزیردفاع آندرے بیلوسوف نے کہا کہ کاسموڈروم سے مشرق بعید تک یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کیاگیا، مشقوں کے دوران، زمین، سمندر اور فضا سے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے، تمام میزائل اپنے اہداف تک پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں