Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ سے غیر قانونی طور پر مقیم درجنوں بھارتی باشندے ملک بدر

امریکی حکومت نے امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم درجنوں بھارتی باشندوں کو ملک بدر کردیا ہے، ان بھارتی باشندوں کو چارٹر فلائٹ کے ذریعے بھارت روانہ کیا گیا۔

امریکی حکام نے ایک ہفتے قبل لاتعداد چینی باشندوں کو بھی ملک بدر کرکے چارٹر فلائٹ سے ان کے آبائی ملک روانہ کردیا تھا۔

امریکی حکام کی طرف سے امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ ہفتے لاتعداد چینی باشندوں کو ملک بدر کیے جانے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم لاتعداد بھارتی باشندوں کو بھی ملک بدر کردیا گیا ان سب باشندوں کو چارٹر فلائٹ کے ذریعے ان کے آبائی ممالک روانہ کیا گیا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی  کی ڈپٹی سیکریٹری کرسٹی کینجیلو کے مطابق امریکہ میں بغیر کسی قانونی جواز کے مقیم بھارتی باشندے امریکی بدری کا سامنا کر رہے ہیں اور امریکہ آنے کے خواہشمند افراد کو انسانی اسمگلرز کے جھوٹ اور فریب میں نہیں آنا چاہئے۔

امریکی محکمہ کسٹم اور پیٹرول کے مطابق 2024 میں 90 ہزار سے زائد بھارتی باشندوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس کریک ڈاؤن کا مقصد امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی حوصلہ شکنی کرنے اور قانونی امیگریشن کو فروغ دینا ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق حکام نے 2024 میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو 495 چارٹر پروازوں سے 145 ممالک بھیجا۔

متعلقہ خبریں