ہردیپ سنگھ قتل کیس کے سلسلے میں کینیڈین نائب وزیرخارجہ ڈیوڈموریسن کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
کینیڈین نائب وزیرخارجہ ڈیوڈموریسن نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ امیت شاہ نےکینیڈامیں سکھ علیحدگی پسندوں کونشانہ بنانےکی کاروائیوں کا حکم دیا۔
ڈیوڈموریسن نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی کے قریبی مشیر امیت شاہ نے اپنے سفیروں کےذریعے انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کیں، امریکی اخبارکے مطابق کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں کونشانہ بنانے کے پیچھے بھارتی وزیرداخلہ ہیں، جبکہ امریکی اخبار میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے نام کی تصدیق میں نےہی کی تھی۔
ناتھالی ڈروئن مشیر کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت نےکینیڈین شہریوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں، اس کے علاوہ بھارتی حکومت نےلارنس بشنوئی سے وابستہ مجرمانہ نیٹ ورک کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس معلومات حاصل کیں۔




















