اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پرحملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 64 افراد شہید، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے دیرالبلاح شہر، نصیرات کیمپ اور الزاویدہ قصبے پر کئے گئے، جبکہ شمالی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پربمباری سے 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
خان یونس میں کار پر فضائی حملے میں 10 افراد شہید، متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے خان یونس میں حماس کے سینیئر رہنماعزالدین کساب کو شہید کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس رہنماعزالدین کساب رابطہ کاری کےفرائض سرانجام دیتے تھے، غزہ میں شہداکی تعداد 43 ہزار 259 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار27 افراد زخمی ہیں۔




















