Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، حماس

ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔

ترجمان حماس کے مطابق اسرائیل جنگ بندی کیلئےکوئی حقیقی تجویز پیش نہیں کررہا، غزہ سے اسرائیلی انخلا کےعلاوہ کوئی تجویز قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان حماس نے مزید یہ بھی کہا کہ اسرائیل ایک سال سے جاری مظالم کے باوجو دمزاحمت روکنے میں ناکام رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی تعیناتی کااعلان کردیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی تعینات کررہے ہیں، نئی فوجی تعیناتی میں اضافی بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسزائرز شامل ہیں۔

ترجمان پینٹاگون نے بتایا کہ نئی فوجی تعیناتی میں  بی 52 طیارے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں