Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، 48 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد بچے شہید ہوگئے

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، 48  گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد بچے شہید ہوگئے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق جبالیہ میں 48 گھنٹوں میں 50 سے زائد بچے شہید ہوئے جبکہ میڈیکل عملے پر حملہ ہوا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 55 افراد شہید اور 192 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ شمالی غزہ میں دستی بم کے دھماکے میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 314 ہوگئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 219 زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں