Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے، تمام ترتیاریاں مکمل

امریکہ میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے،  اس حوالے سے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

امریکہ میں پولنگ پاکستانی وقت کےمطابق سہہ پہر 4 بجےشروع ہوگی، جبکہ ڈونلڈٹرمپ اور کاملاہیرس میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔

امریکی عوام ملک کے 47 ویں صدر کا انتخاب کریں گے، جبکہ  7کروڑ 80 لاکھ افراد نے ارلی پولنگ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں پولنگ کے روزوفاقی الیکشن نگران کی تعیناتی کے معاملے پر محکمہ انصاف برہم ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فلوریڈا، ٹیکساس اور میسوری کے ریاستی حکام پر محکمہ انصاف نے برہمی کا اظہار کیا ہے، کیونکہ ریاستی حکام نے انتخابی نگرانوں کوپولنگ اسٹیشن کے اندر تک رسائی دینے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پولنگ کے روز 27 ریاستوں کے 86 علاقوں میں نگران تعینات ہوں گے، جبکہ نگران وفاقی قوانین پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں