ڈیموکریٹک امیدوار کملاہیرس نے کہا کہ امریکا ٹرمپ کے دور سے آگے بڑھنےکیلئے تیارہے۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملاہیرس کاریاست پنسلوانیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ہم ووٹ ڈالنے والے ہیں۔
کملاہیرس نے کہا کہ ووٹ ڈالتے وقت کمیونٹی کی تعمیرکے بارے میں سوچیں، ہمیں اپنے ملک سے پیارہے اور ہم اپنے بہترین انتخاب کیلئے لڑرہے ہیں۔




















