Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کملا ہیرس یا ٹرمپ؟ مورخ نے نئے صدر کی پیش گوئی کردی

10 میں سے 9 صدور کی درست پیشگوئی کرنے والے امریکی مورخ لچ مین نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مورخ لچ مین اس سے قبل 10 میں سے 9 صدور کی درست پیش کرچکے ہیں جب کہ اس مرتبہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیشگوئی کردی ہے۔

لچ مین امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر بھی ہیں جب کہ وہ 1984 سے امریکی صدر کی پیشگوئیاں کرتے آرہے ہیں لیکن صرف 2000 کے انتخابات میں ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے موجودہ انتخابات میں کامیابی کا اندازہ لگانے کے لیے 13 سچے یا جھوٹے معیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماڈل بنایا۔

ماڈل کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 2024 میں امریکی انتخابات جیت جائیں گی۔

امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق کملا ہیرس کی جیت کی پیش گوئی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا سائنسدان تھامس ملر نے بھی کی ہے جب کہ 2016 میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں