امریکی صدر کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہار گیا تو اسے تسلیم کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب تک ان کے خیال میں الیکشن منصفانہ ہیں، ہار گیا تو اسے تسلیم کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پہلے ہی بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ ڈال چکی ہیں۔
خیال رہے کہ سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لئے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پینسلوینیا اور شمالی کیرولائنا پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہے۔
پہلی ریاست میں 19 جب کہ دوسری میں 16 الیکٹورل ووٹس کا فیصلہ ہوگا، کسی بھی امیدوار کو جیت کے لئے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔
