ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کیلئےضروری ہے، اقتدارمنتقلی کےعمل کومؤثر طریقے سے انجام دیناضروری ہے۔
میتھیوملر نے کہا کہ وزیرخارجہ نے سفیر اسٹیفن کو منتقلی کے مقصد کیلئے مقرر کیا ہے، جبکہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی، تنازع کو پھیلنے سے روکنےکیلئےکافی ہیں، ہم باقی رہ جانے والے وقت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنےکیلئے پُرعزم ہیں۔
