وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی کیلئےکام کرتےرہیں گے۔
کیرین جین پیئر نے کہا کہ قطر اور مصر بھی بطور ثالث معاہدے کی کوششیں کررہے ہیں، جبکہ اسرائیل نےگزشتہ 30 دنوں میں غزہ میں امدادکی ترسیل کے اقدامات کیے۔
کیرین جین پیئر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ 50 سے زائد ممالک یوکرین کی حمایت کررہےہیں، جبکہ ہیٹی میں پرتشدد کاروائیوں میں اضافے پر تشویش ہے۔




















