Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ کے صدر بننے سے امریکہ میں مقیم بھارتی پریشان

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے امریکہ میں غیرقانونی طورپر مقیم افراد میں کھلبلی مچ گئی۔

امریکا میں مقیم بھارتی شہری پریشان ہیں کیونکہ غیر قانونی طورپر امریکہ میں مقیم بھارتی شہریوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جبری بےدخلی کا آپریشن شروع کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کریں گے، انہوں نے اسی مقصد کے لیے اپنے پہلے دور صدارت میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ یعنی آئی سی ای کے قائم مقام سربراہ کو بارڈر زار نامزد کردیا ہے۔

نو منتخب نائب صدر جے ڈی وینس نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم 10 لاکھ افراد سالانہ واپس بھیجے جائیں گے۔

ٹرمپ کے امیگریشن مشیر اسٹیفن ملر کے مطابق اس کے لیے ملازمت کی جگہوں پر چھاپے مارے جائیں گے اور ڈیپورٹیشن کا آپریشن فوجی جہازوں کے ذریعے کیا جائے گا جس کے لیے نیشنل گارڈز کی خدمات لی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version