ری پبلکن نے امریکی ایوان نمائندگان میں سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔
امریکہ میں پانچ نومبر کو ہونے والے الیکشن میں صدر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ ہونا تھا کہ امریکی کانگریس میں کون سی جماعت اکثریت حاصل کرے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن نے ایوان نمائندگان کی مطلوبہ 218 سیٹیں حاصل کرلیں ہیں، جبکہ ری پبلکن 52 نشستیں جیت کر پہلےہی سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرچکےہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت کے بعدٹرمپ آسانی سے اپنا ایجنڈا آگے بڑھاسکیں گے۔




















