Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں اسرائیلی مظلم کا سلسلہ جاری، مزید 51 افراد شہید، 120 زخمی

غزہ میں اسرائیلی مظلم کا سلسلہ جاری، مزید 51 افراد شہید اور 120 زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی غزہ میں صہیونی فورسز کے حملے میں 28 افراد شہید، جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ بیت لاحیہ میں گھروں پر بمباری سے 3 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 799 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 601 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان پر بھی حملے جاری، مزید 50 افراد شہید ہوگئے۔

لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں 145 حملے کیے، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید ہو گئے، جبکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت اور مشرقی بعلبیک کے علاقے پر گولہ باری 6 افراد شہید ہو گئے۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 3 ہزار 452 ہوگئی، جبکہ  14 ہزار 599 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version