Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ؛ ملک بدری کے تاریخی آپریشن کیلئے فوج کی مدد طلب

ٹرمپ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے تاریخی آپریشن کے لئے فوج سے مدد لینے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے تاریخی آپریشن کی تصدیق کردی ہے، قومی ایمرجنسی کااعلان کرکےامریکا اور میکسیکوکی سرحد پر فوج تعینات کی جائےگی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی، تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے 226 سال پرانا اینیمیزایکٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور میکسیکو کی سرحدی دیوار کی تعمیر دوبارہ شروع کریں گے۔

متعلقہ خبریں