Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنےکیلئےامریکی سینیٹ میں قرار داد پیش

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنےکیلئےامریکی سینیٹ میں قرار داد پیش کی گئی ہے۔

امریکی سینیٹ میں بدھ کو برنی سینڈرز اور دیگر قانون سازوں کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

سینیٹربرنی سینیڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی شہریوں کوامدادکی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جبکہ اسرائیل جنگ 18 بلین امریکی ڈالرکے ٹیکسس دہندگان کے ڈالروں سے چلائی گئی۔

سینیٹربرنی سینیڈرز نے مزید یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں امریکی فراہم کردہ 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے، جبکہ مٹھی بھر حماس کےجنگجوؤں کو نکالنےکے لیے ہزاروں فلسطینیوں کو مار دیاگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ صدربائیڈن کی جانب سے پیغام دیاگیاکہ اگر ہم رفح پرحملہ آور ہوتےہیں توہماری امدادروک دی جائےگی، جبکہ بلنکن نےاپنےدورہ کےدوران بھی یہی بات دہرائی تھی، اگر ہمیں لڑنا پڑا توہم اپنے ناخنوں سے بھی لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version