دہشت گرداسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 76 فلسطینی شہید، 158 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پرحملوں میں، 20 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
المواسی اور خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں پرحملوں میں 6 افراد جبکہ بیت لاہیہ میں گھر پر بمباری سے 2 افراد اس کے علاوہ نصیرات پناہ گزین کیمپ اور غزہ سٹی حملوں میں 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ میں شہداکی مجموعی تعداد 43 ہزار 922 ہوگئی ہے، جبکہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 898ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرزکے مطابق غزہ میں بےگھر افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔




















