اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملوں میں 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نےالبریج اور نصیرات کے پناہ گزین کیمپوں کونشانہ بنایا، اس کے علاوہ اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے غزہ میں گھروں پر بھی حملہ کیا۔
شمالی غزہ میں بیت لاہیا کیمپ پربمباری سے 8 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر مسلسل 3 گھنٹے تک شیلنگ، متعددافراد زخمی ہوگئے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار972ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران اسرائیلی حملوں میں 30 شہری شہید ہوگئے ہیں، اسرائیل کی جنوبی علاقے سرافند میں بمباری سے 3 لبنانی فوجی مارے گئے، جبکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امن فوج پر پھر بھی حملہ کیا جس میں گھانا کے 4 فوجی زخمی ہوگئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان میں اب تک شہید شہریوں کی تعداد 3 ہزار 544 ہوگئی، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار 36 شہری زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ بیروت میں حزب اللہ کےساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2 ماہ میں 200 سے زائد بچے اسرائیلی حملوں میں شہیدہوچکے ہیں۔
