Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرین کو ہائپرسونک میڈیم رینج بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، روسی صدر

روسی صدرولادیمیر پوٹن نے کہا کہ یوکرین کو ہائپرسونک میڈیم رینج بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ نئےحمل میں یوکرین کی ملٹری، صنعتی کمپلیکس سائٹس کوتباہ کردیا، جبکہ نئے تجرباتی میڈیم رینج بیلسٹک میزائل کی رفتار آواز سے 10 گناہ زیادہ ہے۔

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ امریکی اور برطانوی میزائل حملوں کے بعد تنازع عالمی نوعیت اختیارکرگیا ہے، امریکا عالمی سلامتی کے نظام کوتباہ کررہاہے،کسی بھی پیش رفت کیلئے تیار ہیں، مغربی ممالک روسی میزائلوں کو روکنے سے قاصر ہوں گے۔

دوسری جانب یوکرینی صدرزیلنسکی نے روسی ہائپر سونک میزائل حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی ہائپر سونک میزائل حملے پر دنیاکو ردعمل دینا چاہیے،

یوکرینی صدر نے یہ بھی کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں