ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ یوکرین جنگ پر فکرمند ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نامزد مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات پر مرکوز ہے۔
مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ یوکرین جنگ ایک دن میں ختم کراسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم اہم امور پر جو بائیڈن کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
